حرمین شریفین نے وائرل تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اصلی کسوہ نہیں ہے۔
مکہ مکرمہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر غلافِ کعبہ کی مبینہ بے حرمتی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد حرمین شریفین کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ وائرل تصویر میں دکھایا گیا کپڑا اصلی کسوہ نہیں ہے۔
ماہرین نے تصویر کے کپڑے کی لمبائی، چوڑائی اور وزن کا جائزہ لیا اور بتایا کہ یہ اصلی کسوہ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اصلی کسوہ بھاری اور مضبوط مواد سے بنا ہوتا ہے، جبکہ وائرل تصویر میں دکھایا گیا کپڑا نرم اور ہلکا دکھائی دیتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ تصویر کی کنٹراسٹ اور آؤٹ لائننگ بھی اصلی کسوہ سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس چیزوں کے بارے میں بغیر تحقیق کے دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔














