ڈان 3 چھوڑنے پر رنویر سنگھ سے 40 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

رنویر سنگھ کے ‘ڈان3’ چھوڑنے پر پروڈکشن ہاؤس نے 40 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ رنویر نے اسکرپٹ سے عدم اطمینان کو چھوڑنے کی وجہ بتایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رنویر سنگھ کے 'ڈان3' چھوڑنے پر پروڈکشن ہاؤس کا 40 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ‘ڈان3’ سے اچانک باہر ہونے کے بعد فرحان اختر کی پروڈکشن کمپنی نے ان سے 40 کروڑ روپے ہرجانہ طلب کیا ہے۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب رنویر نے فلم چھوڑنے کی وجہ اسکرپٹ سے عدم اطمینان کو قرار دیا، جبکہ پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ انہوں نے رنویر کی آمادگی کے بعد ہی پری پروڈکشن شروع کی تھی۔

یہ فلم جنوری 2026 میں شروع ہونے والی تھی اور پروڈکشن کمپنی نے اسکرپٹ، شیڈول اور لوکیشن کی تیاری میں کافی سرمایہ لگا دیا تھا۔ رنویر نے 2023 میں ‘ڈان’ کا نیا چہرہ بننے کے بعد اس منصوبے کو چھوڑ دیا۔

رنویر سنگھ کے اس اقدام نے بولی وڈ میں ہلچل مچا دی ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں