پنجاب بلوچستان کی ترقی میں مکمل معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

مریم نواز نے بلوچستان کے چیلنجز کے حل میں پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب بلوچستان کی ترقی میں مکمل معاونت کرے گا۔ مریم نواز

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے اپنے پہلے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ صوبے کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مریم نواز کا میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور پنجاب کے وسائل بلوچستان کے لئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان قائم ہو اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں