اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات پر حکم امتناع جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حق معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایف بی آر کو 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025 کو احکامات جاری کیے تھے۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔
ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا کرنے پر قانونی پابندی عائد ہے اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 دیگر قوانین پر بالادست ہے۔ ایف بی آر نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔















