سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں طالبات کی تصاویر کے غلط استعمال کے باعث فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز کا کہنا ہے کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا جس پر شکایات موصول ہوئیں۔ اس کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاکہ کالجز کا ماحول محفوظ رہ سکے۔















