پرویز مشرف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ اور شہریار کا رقص وائرل

کراچی میں پرویز مشرف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ خان اور شہریار منور کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، تقریب میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پرویز مشرف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ اور شہریار کا رقص وائرل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی مریم رضا کی شادی کی تقریب میں ماہرہ خان اور شہریار منور کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق دوبالا ہوگئی۔ مہندی کی تقریب میں ماہرہ خان اور شہریار منور نے فلمی انداز میں رقص کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی اور فواد خان کی موجودگی نے ماحول کو مزید رنگین بنا دیا جبکہ مہندی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

عاصم رضا کی صاحبزادی کی شادی شوبز حلقوں کے لیے ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوئی، جس کی جھلکیاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں