پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت

ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کر کے پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بنا دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم ملتان سلطانز 2.45 ارب روپے میں فروخت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی ٹیم کے طور پر 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کا نام ‘راولپنڈی’ رکھا گیا۔

آج لاہور میں منعقدہ تقریب میں ملتان سلطانز کی نیلامی ہوئی، جہاں پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ نیلامی کی بیس پرائس 182 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔

ولی ٹیکنالوجیز نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اس ٹیم کو 10 سال کے لیے خرید لیا۔

واضح رہے کہ سابق مالک علی ترین نے معاہدہ تجدید کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز بالترتیب 175 کروڑ اور 185 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں