ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر احتجاج سپر باول تک پہنچ گیا

امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر احتجاج سپر باول میں بھی جاری، گلوکار بیڈ بنی نے تنقید کی اور گریمی ایوارڈ حراست میں بچے کے نام کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر احتجاج سپر باول تک پہنچ گیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نیشنل فٹبال کے فائنل سپر باول تک پہنچ گیا۔

اس سال کا بہترین البم کا گریمی ایوارڈ جیتنے والے امریکی گلوکار بیڈ بنی نے سپر باول میں پرفارمنس کے دوران صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا گریمی ایوارڈ علامتی طور پر امریکی انفورسمنٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 سالہ بچے کے نام کیا۔

گلوکار نے لاطینی امریکا کے مختلف ممالک کے پرچم کے ساتھ اُن کے نام لیے اور سیاسی پیغام دیا کہ ہم مل کر امریکا بناتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کو بیڈ بنی کی پرفارمنس ایک آنکھ نہ بھائی، اور گلوکار کی پرفارمنس کو سپر باول کی تاریخ کی سب سے بُری کارکردگی قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سپر باول مقابلہ سی ایٹل ہاک نے جیتا۔

دیگر متعلقہ خبریں