کراچی چڑیا گھر میں اسپیشل بچوں کے لیے مفت داخلہ

کراچی میں اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں مفت داخلہ، میئر کراچی نے خوشیوں میں شمولیت کو اہم قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی چڑیا گھر میں اسپیشل بچوں کے لیے مفت داخلہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ مفت کر دیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زو افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچوں کی خوشیوں میں شمولیت ہماری ذمہ داری ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی تفریحی مقامات پر آمد باعث فخر ہے اور ہمیں معاشرے کے قیمتی اثاثے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر، اور آگاہی کے منصوبے چلا رہی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں