واٹس ایپ نے ‘کلوز فرینڈز’ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے انسٹاگرام کی طرز پر نیا ‘کلوز فرینڈز’ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست تشکیل دے سکیں گے جس میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے، تاکہ صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول حاصل ہو۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کی حتمی اجرا کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔















