چالیس کے بعد خواتین کی توانائی کے لیے غذا، ورزش اور سپلیمنٹس اہم ہیں۔ ڈاکٹر گُروین واریچ گاریکار نے انسپٹگرام پر پانچ سپلیمنٹس کی سفارش کی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چالیس سال کی عمر کے بعد خواتین کے جسم میں توانائی کی کمی اور ہارمونز میں عدم توازن جیسے مسائل عام ہوتے ہیں، جس سے روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، مناسب غذا، باقاعدہ ورزش اور مخصوص سپلیمنٹس کے ذریعے صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ماہر امراض جلد ڈاکٹر گُروین واریچ گاریکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر خواتین کے لیے پانچ سپلیمنٹس کی سفارش کی ہے جو وہ خود استعمال کرتی ہیں۔ یہ سپلیمنٹس توانائی اور طاقت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر گاریکار کے مطابق، میگنیشیم نیند اور پٹھوں کے لیے مفید ہے، کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے، اومیگا تھری دل اور دماغ کے لیے، گلوٹا تھایون اور وٹامن سی جلد اور مدافعتی نظام کے لیے جبکہ پلانٹ پروٹین ورزش کے بعد پٹھوں کی بحالی کے لیے فائدہ مند ہیں۔
ڈاکٹر گاریکار کا مشورہ ہے کہ سپلیمنٹس تین ماہ استعمال کریں اور پھر ایک ماہ کا وقفہ لیں۔ مزید براں، کیلشیم، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی سطح چیک کرانا ضروری ہے۔ کسی بھی سپلیمنٹ کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔















