لاہور میں بسنت فیسٹیول تین روز کی رونقوں کے بعد اختتام پذیر

لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پتنگ بازی، موسیقی اور کھابوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر شہروں میں بھی فیسٹیول منانے کا عندیہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت فیسٹیول تین روز کی رونقوں کے بعد اختتام پذیر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پتنگ بازی، موسیقی اور کھابوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوا۔ شہر میں ہر عمر کے افراد نے اس تہوار میں بھرپور شرکت کی اور رنگ بھرے جشن کا لطف اٹھایا۔

بسنت کے دوران بچے، بڑے اور جوان پتنگیں اڑاتے، پیچے لڑاتے اور خوشی کے نعرے لگاتے دکھائی دیے۔ جگہ جگہ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور خوشیوں بھرا ماحول چھا گیا۔

فیسٹیول کے آخری دن پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کامیاب بسنت کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی فیسٹیول منانے کا اشارہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں