حج بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ آج ختم، بغیر تصدیق ویزہ جاری نہیں ہوگا

وزارتِ مذہبی امور نے حج کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ آج مقرر کر دی ہے، بغیر تصدیق ویزا جاری نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ آج ختم، بغیر تصدیق ویزہ جاری نہیں ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج کے خواہشمند عازمین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ آج اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت نے بتایا ہے کہ عازمین سعودی ویزا بائیو موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔ تسہیر مراکز آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو بائیومیٹرک تصدیق سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام عازمین کے لیے یہ عمل لازمی ہے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ آج 8 فروری سے حج ویزوں کا اجرا شروع کرے گی۔ حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ویزا کے اجرا میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیومیٹرک عمل مکمل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں