واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو ول لوئس نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ول لوئس واشنگٹن پوسٹ کے پبلشر بھی تھے۔
ول لوئس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اخبار کے بہتر مستقبل کے لیے مشکل فیصلے کیے اور وہ اخبار کے مالک جیف بزوس کے شکر گزار ہیں۔
حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ نے 300 سے زائد صحافیوں کی نوکریاں ختم کی تھیں۔
صحافیوں کا ایک طبقہ لوئس کے استعفے کو اخبار کی ناکامی سمجھتے ہوئے جشن منا رہا ہے۔













