سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی زیرِ حراست قائد تک رسائی کی درخواست

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں زیرِ حراست قائد تک رسائی کی درخواست دی اور تحفظات پیش کیے، جس پر سپریم کورٹ نے ایس او پیز جاری کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی زیرِ حراست قائد تک رسائی کی درخواست

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے زیرِ حراست قائد تک رسائی کے معاملے پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے زیرِ حراست قائد تک اہل خانہ اور طبی ماہرین کی رسائی کے تحفظات پیش کیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی نمائندگان سے ملاقات کی اور ان کے وکیل سلمان اکرم راجا کو چیف جسٹس سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق یہ معاملہ کسی زیرِ سماعت مقدمے سے متعلق نہیں تھا بلکہ انتظامی نوعیت کے تحفظات تھے جنہیں متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔

ایک ہفتے کے بعد جواب نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے دوبارہ رجوع کیا اور دستخط شدہ یادداشت رجسٹرار سپریم کورٹ کو وصول کرائی۔ سپریم کورٹ نے آئندہ کے لیے ایس او پیز جاری کیے تاکہ ادارہ جاتی وقار اور عدالتی امور کی حفاظت کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں