سپارکو نے خلا بازوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا، شارٹ لسٹ امیدوار چینی تربیت حاصل کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپارکو نے پاکستان کے ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سپارکو نے خلا بازوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدوار شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، جن کے چین میں جامع طبی اور نفسیاتی ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ شارٹ لسٹ امیدوار چائنا آسٹروناٹس سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے، جس کے بعد ایک امیدوار اکتوبر اور دوسرا نومبر میں خلائی مشن کے لئے منتخب ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اور چین کے درمیان فروری 2025 میں خلا باز تعاون معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جو وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں طے پایا۔ یہ معاہدہ پاکستان کی انسانی خلائی پرواز میں شمولیت کو ممکن بنانے میں اہم کردار رکھتا ہے۔ چین نے اپنے خلا باز پروگرام میں پاکستان کو پہلا غیر ملکی شراکت دار منتخب کیا۔















