لاہور میں بسنت فیسٹیول کی شروع، آسمان پر پتنگوں کی بہار

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، آسمان پر پتنگوں کی بہار اور خصوصی بس سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت فیسٹیول کی شروع، آسمان پر پتنگوں کی بہار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔

لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔ خواتین نے بھی بسنت کا مزہ دوبالا کیا، ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔

بسنت کے دوران لاہور کی سڑکیں اور گلیاں پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، جبکہ پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لبرٹی چوک لاہور پہنچیں اور شہریوں سے گفتگو کی۔

بسنت فیسٹیول کے لیے شہر بھر میں خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا۔ چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت ہوئیں جبکہ 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے بعض پابندیاں عائد کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں