لاہور میں بسنت ضابطے بے اثر، غیر قانونی پتنگوں اور ڈورں کی فروخت عروج پر

لاہور میں بسنت کے دوران ضابطہ سازی، مانیٹرنگ اور نفاذ میں خامیاں سامنے آئیں، بغیر کیو آر کوڈ کے پتنگیں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کے انتظامات میں نقائص، ضابطہ سازی و نفاذ میں خلا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے موقع پر ضابطہ سازی، مانیٹرنگ اور نفاذ کے نظام کی خامیاں بے نقاب ہو گئیں۔ بغیر کیو آر کوڈ کے پتنگیں اور ڈوریں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں، جس سے انتظامی اور مانیٹرنگ نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

کیو آر کوڈ کے بغیر پتنگوں کا استعمال سرکاری ڈیٹا کی کمی کا باعث بن سکتا ہے اور رات کے وقت پتنگوں کی نگرانی کا مؤثر نظام موجود نہیں۔ کیمیکل اور مانجھا لگی ڈوروں کی بروقت نشاندہی بھی مشکل ہو رہی ہے۔

غیر قانونی ڈور کے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے بعد کوئی مؤثر نظام نہیں، اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بغیر کوڈ پتنگوں کی شناخت مشکل ہے۔ بین الاضلاعی سپلائی چین کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود نہیں اور چھتوں کی سیفٹی چیک کا فریم ورک بھی غائب ہے۔

پتنگ بازی کے دوران حادثات کی ذمہ داری کا تعین اور غیر قانونی پتنگ بازی پر جرمانے اور سزاؤں کا نفاذ بھی غیر واضح ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں