وزیر تعلیم سندھ کا امتحانی فیس کی وصولی پر سخت نوٹس

وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے امتحانی فیس کی وصولی پر نوٹس لے لیا، سندھ میں تعلیم مفت ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر تعلیم سندھ کا امتحانی فیس کی وصولی پر سخت نوٹس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے چند تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانی فیس کی وصولی پر نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم مفت ہے اور فیس یا آئی ٹی چارجز کے نام پر کسی کو رقم وصول نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم بنیادی حق ہے اور داخلے سے امتحان تک کوئی فیس نہیں لی جانی چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری کالجز کو ہدایت دی کہ سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے رابطہ کریں تاکہ بورڈز کی جانب سے فیس نہ لینے کے احکامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں