قاسم خان نے والد عمران خان کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان جانے کی خواہش ظاہر کی، حکومت پر ویزا میں رکاوٹ کا الزام۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی خراب صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قاسم خان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی عمران خان سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔
قاسم خان نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کو طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی اور حکومت ان کی ویزا درخواستوں پر جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔














