عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کے مطابق کینسر کے 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے اگر خطرہ بڑھانے والے عناصر سے بچاؤ کیا جائے۔
جنیوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کینسر کے 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے اگر خطرہ بڑھانے والے عناصر سے بچاؤ کیا جائے۔ یہ تحقیق کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی۔
عالمی ادارے کے مطابق، تمباکو نوشی، الکحل، فضائی آلودگی اور مخصوص امراض جیسے عناصر کو کنٹرول کر کے تقریباً 40 فیصد کینسر کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔ 2022 میں، عالمی سطح پر نئے کینسر کیسز کے 37 فیصد یا 71 لاکھ کیسز کی روک تھام ممکن تھی۔
تحقیق کے مطابق، کینسر کے 15 فیصد کیسز تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہوتے ہیں، جبکہ دیگر اہم عناصر میں الکحل، زیادہ جسمانی وزن، ورزش کی کمی، سورج کی شعاعوں اور فضائی آلودگی شامل ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ مردوں میں 45 اور خواتین میں 30 فیصد کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔ ماہرین نے دنیا بھر کے ممالک سے تمباکو نوشی کی روک تھام اور ایچ پی وی ویکسین کی فراہمی کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔















