امر خان کی مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ امر خان کی مادھوری ڈکشٹ کے گانے ‘چولی کے پیچھے کیا ہے’ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
امر خان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے برنٹ اورنج اور گلابی رنگ کا لہنگا چولی پہنا ہوا تھا۔ کیپشن میں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ صارفین نے ان کے لباس کو بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور پاکستانی اداکاراؤں کے فیشن کو سوالیہ نشان بنایا۔
کچھ صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بولڈ بننے کی شوقین ہیں جبکہ بعض نے مکمل لباس کے انتخاب کی تعریف کی۔
امر خان کی ویڈیو مداحوں کے ایک حلقے میں پسند کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب یہ تنقید اور بحث کا موضوع بھی بنی ہوئی ہے۔















