پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کو ریٹین کر لیا

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 میں بابر اعظم کو ریٹین اور صائم ایوب کو ریلیز کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے بابر اعظم کو ریٹین کرلیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے یہ فیصلہ پلاٹینم کیٹیگری کے تحت کیا ہے جہاں ہر فرنچائز صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکتی ہے۔

صائم ایوب اب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں دیگر فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب، لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 11 میں شرکت نہیں کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں