پھانس نکالنے کے لیے لہسن اور کیلے کے چھلکے کا استعمال مفید ہے، جو انفیکشن سے بچاتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پھانس چبھنے کا مسئلہ بہت عام اور تکلیف دہ ہوتا ہے، جسے فوری نکالنے کی کوشش لازمی ہے۔ اکثر لوگ چمٹی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ناکامی کی صورت میں لہسن اور کیلے کے چھلکے کا طریقہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
پھانس کے باعث Staphylococcus اور Clostridium tetani جیسے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جن کی علامات میں بخار، جلد کا پھولنا اور مسلز کا اکڑ جانا شامل ہیں۔
لہسن کی پوتھی کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر متاثرہ جگہ پر رکھیں اور ٹیپ سے باندھ دیں، جبکہ کیلے کے چھلکے کو بھی متاثرہ حصے پر لپیٹنے سے پھانس نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
لہسن میں قدرتی جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں جو سوجن اور درد کو کم کرتی ہیں۔















