راولپنڈی میں مری روڈ پر چلتی جیپ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے چلتی جیپ سے اتر کر ویڈیو بنائی جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو کمیٹی چوک کے قریب چلتی جیپ سے اتر کر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے شہریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔
سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ ڈی ایس پی مری روڈ سرکل راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کر کے جیپ بھی تحویل میں لے لی۔
فرحان اسلم نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیرذمہ دارانہ رویے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔














