کراچی میں اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی شادی ہوئی، جس کے بعد سبینہ کے عروسی لباس پر صارفین نے تنقید کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کا نکاح کراچی میں منعقد ہوا جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
اداکارہ سبینہ سید نے نکاح کے موقع پر سفید اور گولڈن رنگ کا لباس پہنا جبکہ خاقان شاہنواز نے سفید کڑھائی دار کرتا اور شال زیب تن کی۔
جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے سبینہ سید کے لباس پر تنقید کی۔ کچھ صارفین نے لباس کو ناپسند کیا اور اس پر تبصرے کیے۔
کئی صارفین نے مبارکباد دی مگر کچھ نے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ غرارا عجیب ہے جبکہ دوسرے نے لکھا کہ یہ شرارا ہے یا پردے کے فرلز۔















