فیصل آباد میں منکی پاکس کے مزید دو مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیے گئے، شہر میں کل 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مزید افراد میں علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک گھریلو خاتون اور دوسرا فیکٹری ملازم شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک شہر میں 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے دوران علاج ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر غیر معمولی بخار، جسم پر دانے یا دیگر علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں۔















