قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلی ہیں، مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے بھجوائے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کے لیے 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلی ہیں۔ سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوائے جائیں گے۔

محکمہ صحت سندھ نے نیپاہ وائرس الرٹ جاری کردیا ہے اور پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر مسافروں کی مکمل اسکریننگ نافذ کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک کی جا رہی ہے، جبکہ بخار اور سانس کی علامات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبوں کو نیپاہ وائرس کے مخصوص اسپتال اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی مصدقہ کیس نہیں ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں