ایرانی حکومت کےدن گنے جا چکے ہیں۔جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی حکومت کے زوال کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دوبارہ مداخلت کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جرمن چانسلر کا ایرانی حکومت کے زوال کا دعویٰ

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے ‘دن گنے جا چکے ہیں’۔ انہوں نے رومانیہ کے وزیرِ اعظم الیے بولوژان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسا نظام جو اپنے لوگوں کے خلاف تشدد کے ذریعے اقتدار میں رہتا ہے، اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ یہ چند ہفتوں کا معاملہ ہو سکتا ہے، اس حکومت کے پاس ملک پر حکمرانی کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد دوبارہ مداخلت کی دھمکیوں کے تناظر میں یہ بیان دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، جو وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ایران مذاکرات کی میز پر آئے گا اور منصفانہ معاہدے پر بات چیت کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں