شہزاد رائے کے نئے گانے نے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھادئیے

شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے کے ذریعے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھائے ہیں، جس میں بچوں پر دباؤ اور ذہنی نشوونما کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہزاد رائے کا نیا گانا تعلیمی نظام پر سوالات اٹھاتا ہے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے نئے گانے ‘لیٹ ہو گئے’ کے ذریعے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھائے ہیں۔ گانے میں بچوں پر بڑھتے دباؤ اور ان کی ذہنی نشوونما کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے ادارے زندگی ٹرسٹ کے طلبا کے ساتھ مل کر اس گانے کو تیار کیا۔ ویڈیو میں والدین سے بچوں کے قبل از پیدائش اسکول میں داخلے کی جلدی پر طنز کیا گیا ہے۔

گانے میں مہنگے نجی اسکولوں کے داخلہ امتحانات، والدین کی توقعات کے بوجھ، زبان کے مسائل اور ٹیوشن کلچر کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر شہزاد رائے نے واضح کیا کہ تعلیم کو مقابلہ بازی کے بجائے نشوونما کے عمل کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں