ایمان مزاری کی گرفتاری پر وکلاء کی اسلام آباد میں ہڑتال

ایمان مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری کی گرفتاری پر وکلاء کی اسلام آباد میں ہڑتال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہڑتال کی۔ اس موقع پر وکلاء نے ڈی سی دفتر سے ایس ایس پی دفتر تک ریلی کا انعقاد کیا اور عدالتوں میں پیش ہونے سے گریز کیا۔

وکلاء کی ہڑتال کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور ججہ نے بیان دیا کہ وکلاء سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء اتحاد زندہ باد اور پولیس گردی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ وہ ایک قافلے کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں تاکہ وہاں وکلاء کے ساتھ مل کر احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں