شاہین شاہ آفریدی فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب، آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیا، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا اور ان کی فٹنس کا جائزہ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔
دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل ہو سکیں۔















