ہاتھی کے معدے میں بلیک آئوری کافی کا منفرد ذائقہ تیار

تھائی لینڈ میں ہاتھی کے معدے سے بلیک آئوری کافی کا منفرد ذائقہ تیار کیا جاتا ہے، جو دنیا کی مہنگی ترین کافیوں میں شمار ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہاتھی کے معدے میں بلیک آئوری کافی کا منفرد ذائقہ تیار

تھائی لینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہاتھی کے معدے میں موجود بیکٹیریا کی مدد سے بلیک آئوری کافی کا منفرد ذائقہ تیار کیا جاتا ہے جس میں تلخی کم ہوتی ہے۔ یہ کافی دنیا کی مہنگی ترین کافیوں میں شمار ہوتی ہے اور لگژری ہوٹلز میں 50 سے 85 ڈالر فی کپ تک فروخت ہوتی ہے۔

جاپان کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹوکیو کے محققین نے دریافت کیا کہ ہاتھیوں کے معدے میں مخصوص بیکٹیریا پیکٹن کو توڑ کر کافی کے بیجوں کی تلخی کم کرتے ہیں۔ یہ کافی عربیکا چیریز کھانے والے ہاتھیوں کے فضلے سے تیار کی جاتی ہے، جسے دھو کر خشک کیا جاتا ہے اور بعد میں بھون کر پیسا جاتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہاتھیوں کے معدے میں پیکٹن ہضم کرنے والے بیکٹیریا کی زیادہ تعداد ہوتی ہے جو کافی کے منفرد ذائقے کا سبب بنتے ہیں۔ اس کا چاکلیٹی، میوہ دار اور کم کڑوا ذائقہ کافی کے شوقین افراد کو پسند آتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں