سائبیریا میں برف میں منجمد بھیڑیے کے پیٹ میں گوشت کا انکشاف

سائبیریا میں منجمد بھیڑیے کے پیٹ سے 14 ہزار سال پرانے گینڈے کے گوشت کا انکشاف ہوا، جو معدومی کے اسباب پر روشنی ڈالتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سائبیریا میں برف میں منجمد بھیڑیے کے پیٹ میں گوشت کا انکشاف

سائبیریا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے روس کے علاقے سائبیریا سے برف میں منجمد 14 ہزار سال پرانے بھیڑیے کے بچوں کے پیٹ میں زمانہ قدیم کے وولی رینو نسل کے گینڈے کے گوشت کا انکشاف کیا ہے۔

محققین نے ان بچوں کے جسموں میں محفوظ ڈی این اے سے وولی رینو کے گوشت کا ٹکڑا دریافت کیا، جو سائبیریا کی برف کے نیچے محفوظ رہا اور اس سے مکمل جینوم کا سیکونس تیار کیا گیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ برفانی عہد کے کسی جانور کے مکمل جینیوم کو تیار کیا گیا جو کسی اور جانور کے پیٹ کے اندر تھا۔ گینڈے کے گوشت کے ٹکڑے کا تعلق 14 ہزار 400 سال قبل کے دور سے ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت معدومی کے اسباب پر روشنی ڈالتی ہے کہ گینڈے صحت مند تھے مگر اچانک کچھ رونما ہوا جو ان کے خاتمے کا سبب بنا۔

بھیڑیوں کے بچوں کو 15 سال قبل سائبیریا میں دریافت کیا گیا تھا، اور یہ تحقیق جرنل ‘Genome Biology and Evolution’ میں شائع ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں