یو یو ہنی سنگھ کا غیر اخلاقی بیان وائرل، گلوکار نے معافی مانگ لی

یو یو ہنی سنگھ نے وائرل کلپ پر وضاحت دیتے ہوئے معافی مانگ لی اور کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو یو ہنی سنگھ کا غیر اخلاقی بیان وائرل، گلوکار نے معافی مانگ لی

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے غیر اخلاقی بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا۔

ہنی سنگھ کا کلپ، جس میں وہ نئی دہلی کے میوزک کنسرٹ کے دوران سردی کے حوالے سے غیر اخلاقی بات کرتے نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے ان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔

ہنی سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بات کو ایڈیٹ کیا گیا اور وہ صرف جین زی کو ان کی پسندیدہ زبان میں مشورہ دینا چاہتے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا اور آئندہ محتاط رہنے کا یقین دلایا۔

ماضی میں ہنی سنگھ نے بائی پولر ڈس آرڈر کے شدید کیس کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا تھا، جس سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں