یوٹیوبر کا کوکا کولا کا راز بے نقاب کرنے کا دعویٰ

یوٹیوبر نے کوکا کولا کا خفیہ فارمولا بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوٹیوبر کا کوکا کولا کا راز بے نقاب کرنے کا دعویٰ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک یوٹیوبر نے کوکا کولا کی 140 سال پرانی خفیہ ترکیب کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ یوٹیوب چینل ‘لیب کوٹس’ کے بانی نے تقریباً ایک سال تک تحقیق کے بعد ایسا مشروب تیار کیا جو ذائقے میں کوکا کولا سے مشابہت رکھتا ہے۔

کوکا کولا کے خفیہ فارمولے کو 1886 میں ڈاکٹر جان ایس پیمبرٹن نے ایجاد کیا تھا، اور اس کے بعد سے یہ فارمولا سخت راز میں رکھا گیا ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے قدرتی ذائقوں اور مختلف تیلوں کا استعمال کرتے ہوئے کوکا کولا کے ذائقے کے قریب پہنچنے کی کوشش کی ہے۔

یوٹیوبر نے اپنے تیار کردہ مشروب کو ‘لیب-کولا’ کا نام دیا اور مختلف لوگوں کو چکھنے کے لیے پیش کیا، جنہوں نے بتایا کہ یہ اصل کوکا کولا جیسا معلوم ہوتا ہے۔ اس دعوے پر کوکا کولا کمپنی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ کیا سائنس کے ذریعے اتنے پرانے راز کو سمجھا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں