سوالبارڈ، رہائش و کام کی آزادی، تدفین ممنوع

سوالبارڈ، ناروے کے قریب، رہائش و کام کی آزادی مگر پیدائش اور تدفین ممنوع۔ یہاں ویزا فری انٹری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوالبارڈ، رہائش و کام کی آزادی، تدفین ممنوع

سوالبارڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپ میں موجود سوالبارڈ ایک عجیب و غریب بستی ہے جہاں رہائش اور کام کرنے کی آزادی ہے، مگر یہاں پیدائش اور تدفین کی اجازت نہیں۔ سوالبارڈ ناروے کے قریب آرکٹک اوشین کے وسط میں واقع ہے۔ یہاں تقریباً 2,500 سے 3,000 افراد آباد ہیں، مگر شدید موسم کے باعث زچگی اور تدفین ممکن نہیں۔

سوالبارڈ میں سال کے کچھ حصے میں سورج 24 گھنٹے چمکتا رہتا ہے جبکہ دیگر حصے میں مکمل اندھیرا چھایا رہتا ہے۔ یہاں کی زندگی نوجوان اور محنتی افراد کے لیے ہے، کیونکہ یہاں کوئی اولڈ ہوم یا ریٹائرمنٹ کا تصور نہیں ہے۔

یہاں رہنے کے لیے ویزا یا ورک پرمٹ کی ضرورت نہیں، تاہم براہِ راست پروازیں موجود نہیں ہیں۔ ناروے کے شہروں اوسلو یا ٹرومسو کے ذریعے یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔

سوالبارڈ کی خاصیت یہاں کا گلوبل سیڈ والٹ ہے جو قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں کے قوانین اور ماحول کی سختیوں کے باوجود، یہ جگہ پُرسکون اور پراسرار مانی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں