آئرلینڈ نے 2026 کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جہاں تعلیمی، رہائشی اور تحقیقی اخراجات آئرش حکومت برداشت کرے گی۔
ڈبلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئرلینڈ نے 2026 کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جہاں آئرش حکومت تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ یہ اسکالرشپس انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے دستیاب ہوں گی، جس میں رہائش، ٹیوشن فیس اور تحقیقی اخراجات شامل ہیں۔ اسکالرشپ میں سالانہ 19,000 یورو وظیفہ اور 5,750 یورو ٹیوشن فیس کی کوریج شامل ہے۔
اس پروگرام میں سائنس، انجینئرنگ، بزنس، سماجی علوم اور آرٹس جیسے شعبے شامل ہیں۔ آئرلینڈ کی معروف جامعات بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جو جدید تحقیق اور بین الاقوامی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ 12 مارچ 2026 تک آئرش گورنمنٹ کے آن لائن پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہلیت کے معیار اور کورس کی شرائط کا بغور جائزہ لیں اور بروقت تیاری کریں۔















