یونیورسٹیوں کی غفلت یا انتظامی ناکامی؟ ہونہارسکالرشپ پروگرام کے تحت ادائیگیاں تاخیر کا شکار

مریم نواز سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ فیس کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ جامعات کی طرف سے انوائس نہ بھیجنے پر سکالرشپ میں تاخیر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یونیورسٹیوں کی غفلت یا انتظامی ناکامی؟ مریم نواز اسکالرشپ پروگرام کے تحت ادائیگیاں تاخیر کا شکار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے تقریباً 85 ہزار طلبہ فیس کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو فیس جمع کرانے کی ڈیڈلائن قریب آنے پر وارننگز ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار نے کہا ہے کہ سکالرشپ کی تاخیر کی وجہ جامعات کی جانب سے رزلٹ انوائس نہ بھیجنا ہے، صرف 25 اداروں نے انوائس جمع کرائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے، ورنہ سکالرشپس منسوخ کر دی جائیں گی۔ ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں