جرمنی میں پاکستانیوں کو دہری شہریت کی اجازت

حکومت پاکستان نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی، جس سے وہ جرمن شہریت حاصل کرکے بھی پاکستانی شہریت برقرار رکھ سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جرمنی میں پاکستانیوں کو دہری شہریت کی اجازت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتِ پاکستان نے جرمنی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت جرمنی میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی، جرمن شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی شہریت ترک کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق، یہ پیش رفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ حکومت نے جرمنی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو دہری شہریت کی اجازت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق جرمنی کے قانون میں کسی تبدیلی سے نہیں، بلکہ پاکستان کے اپنے پالیسی فیصلے سے ہے۔ جرمنی میں پاکستانیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

کمیونٹی ذرائع کے مطابق، اس فیصلے سے پاکستانیوں کو جرمنی میں مستقل قانونی تحفظ، بہتر روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام حاصل ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں