مسابقتی کمیشن نے 2025 میں شوگر، اسٹیل، پولٹری، کھاد اور تعلیم میں اہم کارروائیاں کیں، جرمانے اور نوٹس جاری کیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسابقتی کمیشن نے سال 2025 کے دوران شوگر ملز، اسٹیل، پولٹری، کھاد اور تعلیمی شعبوں میں اہم کارروائیاں کی ہیں۔
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 10 شوگر ملز کو گٹھ جوڑ اور گنے کی قیمت فکس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ اسٹیل کارٹل بنانے پر دو ملوں پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ اسکول سسٹمز کو مہنگی کاپیوں اور یونیفارمز کی مشروط فروخت پر بھی نوٹس جاری ہوئے۔
پولٹری سیکٹر میں 8 ہیچریز پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، اور کھاد ساز کمپنیوں پر کارٹلائزیشن پر 37 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر آٹا مہنگا کرنے پر ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ برقرار رہا۔















