کراچی کے نوجوان جنید کو دو ماہ بعد کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب کرایا گیا، پولیس کی مشترکہ کارروائی کامیاب۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے الفلاح کے رہائشی 30 سالہ نوجوان جنید کو دو ماہ بعد بازیاب کرایا گیا، جسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔ جنید کو 24 اکتوبر کو حیدر آباد بلا کر دھوکے سے اغوا کیا گیا اور اغوا کاروں نے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
الفلاح پولیس نے نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس کے بعد کراچی اور کمشور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے مغوی کو بازیاب کرایا۔ بازیابی کے بعد جنید نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی دعاؤں کی بدولت صحیح سلامت واپس آیا ہے۔
جنید نے دیگر نوجوانوں کو ہدایت دی کہ کسی بھی کال کے دھوکے میں نہ آئیں اور اس عادت کو ختم کریں۔















