ایمریٹس ایئر ہوٹل کی حقیقت کیا ہے؟اےآئی وڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں ایمریٹس ایئر ہوٹل کے حوالے سے غلط دعوے، حقیقت میں یہ ایک خیالی تصور ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وائرل ویڈیو: ایمریٹس ایئر ہوٹل کی حقیقت کیا ہے؟

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حیران کن ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ ایمریٹس ایئرلائن دبئی میں ایک شانداردبئی ائیر ہوٹل بنانے جا رہی ہے جس کی عمارت کے اوپر مکمل ایئربس اے380 طیارہ نصب ہوگا۔ اس ہوٹل کی لاگت 3 ارب ڈالر بتائی گئی اور یہ دنیا کے عجائب میں سے ایک قرار دیا گیا۔

تاہم، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو کسی حقیقی منصوبے کی نہیں بلکہ ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تخیلاتی تصور ہے۔ قبرص میں مقیم ویڈیو کے خالق جارج ہاجی کرسٹوفی کے مطابق یہ ایک خیالی تصور ہے جس کا مقصد مستقبل کے لگژری سفر اور فنِ تعمیر کو تخلیقی انداز میں دکھانا تھا۔

ایمریٹس ایئرلائن نے بھی باضابطہ طور پر اس ویڈیو کو ”من گھڑت، جعلی اور غیر حقیقی مواد” قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ کمپنی کا ایسا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں۔

یہ معاملہ ڈیجیٹل دور میں مصنوعی ذہانت سے بنی تصاویر اور ویڈیوز کے غلط استعمال اور غیر ذمہ دار صحافت کی ایک واضح مثال بن چکا ہے۔ فیکٹ چیک کے بغیر شائع کی گئی ایسی خبریں عوام کو گمراہ کرتی ہیں اور سچ و فسانے کے درمیان فرق کو دھندلا دیتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں