پاکستان کرپٹو ریگولیشن میں پیش رفت، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ

پاکستان کرپٹو ریگولیشن میں پیش رفت کی بدولت ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں ہو رہا ہے، ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے اقدامات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کرپٹو ریگولیشن میں پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھنے لگا [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرپٹو ریگولیشن میں زبردست پیش رفت کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل مارکیٹ کی دوڑ میں آگے بڑھنے لگا ہے۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

چیئرمین ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ اور بلاک چین پلیٹ فارم ٹرون کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقات ہوئی۔ چانگ پینگ ژاؤ کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ پاکستانی نوجوان پیشہ ورانہ صلاحیت، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں ماہر ہیں۔

پاکستان سب سے زیادہ کرپٹو صارفین رکھنے والی آبادی میں دنیا کے تین بڑے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

ٹرون کے بانی جسٹن سن کا کہنا تھا کہ کرپٹو کی بدولت ہر شہری کے لئے آسان اور مساوی مالی رسائی حاصل ہو سکے گی۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کے معاشی نظام کو مزید قوی، جدید اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ یہ اہم ملاقاتیں پاکستان کے انقلابی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فریم ورک پر بین الاقوامی توجہ کی عکاس ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں