خیبرپختونخوا حکومت نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کی اور افغان مہاجرین کی عزت سے واپسی کی بات کی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی ملٹری آپریشن کو سپورٹ نہیں کرے گی اور افغان مہاجرین کو عزت سے واپس بھیجا جائے۔
شفیع جان نے کہا کہ وہ اپنے پہلے دن کے موقف پر قائم ہیں اور بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی پالیسی پر تحفظات ہیں اور یہ کہ ان مہاجرین کو زبردستی نہیں بلکہ احترام کے ساتھ واپس بھجوایا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین کے کوئی کیمپ خالی نہیں کروائے گئے اور واپس جانے والے مہاجرین کے کرایے بھی صوبائی حکومت فراہم کر رہی ہے۔

![خیبرپختونخوا حکومت کا ملٹری آپریشن نہ کرنے کا اعلان [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12894_2025-12-18_17-05-31.webp)











