گلگت بلتستان میں انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی

گلگت بلتستان میں سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں، ناموافق موسمی حالات کو وجہ بتائی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان میں انتخابات سیاسی جماعتوں کی رائے سے ملتوی [Draft]

گلگت بلتستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 13 جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کرانے کا مشورہ دیا۔

الیکشن کمیشن نے 24 جنوری 2026 کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں