پنجاب حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کیا ہے، مگر صرف سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے مخصوص خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے تک جرمانہ نافذ کر دیا ہے۔
فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں چوتھی ترمیم کے ذریعے ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ہر معمولی خلاف ورزی پر فوراً 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہو گا۔
دستاویزات اور متعلقہ حکام کے مطابق 2 لاکھ روپے جرمانہ صرف مخصوص اور سنگین خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا ہے، جن میں خطرناک ڈرائیونگ، گاڑی میں غیرقانونی تبدیلی، جعلی رجسٹریشن شامل ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر نے تصدیق کی کہ نئے جرمانے صوبے بھر میں نافذ ہیں، تاہم جرمانے کی نوعیت کا انحصار خلاف ورزی کی سنگینی پر ہوتا ہے۔
نئی ترمیم کے تحت بعض سنگین خلاف ورزیوں پر قید کی سزا بھی شامل کی گئی ہے، تاہم یہ سزا عدالت یا مجاز اتھارٹی کے فیصلے سے مشروط ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس میں قوانین کے کچھ حصے سیاق و سباق کے بغیر پیش کیے گئے، جس سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی کہ ہر ٹریفک چالان اب لاکھوں روپے کا ہوگا۔

![پنجاب میں مخصوص ٹریفک خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ جرمانہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12759_2025-12-18_11-43-58.webp)





![قاسم اور سلیمان خان کا سیاست میں شمولیت کا دعویٰ جھوٹا ثابت [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13181_2025-12-19_12-45-55.webp)







