غزہ میں سردی کے باعث بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیا،یونیسف

غزہ میں شدید سردی کے باعث بچوں کی حالت خراب، یونیسف نے بچوں کی اموات کے خطرے کا انتباہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں سردی کے باعث بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیا،یونیسف [Draft]

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنگ سے متاثرہ غزہ میں شدید سردی اور بارش نے انسانی المیے کو مزید گہرا کر دیا ہے، جہاں بے گھر خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ حالات دن بہ دن بگڑ رہے ہیں۔

یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ موسمی اثرات اور انسانی بحران بچوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ لاکھوں بچے ناقص پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں، جہاں شدید سردی اور کھانے، صحت و حفاظتی سہولتوں کی کمی کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ادارے نے خبردار کیا کہ اگر موسم سرما سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو نومولود اور ننھے بچوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یونیسف کے کمیونیکیشن چیف نے کہا کہ بچوں کے رہائشی حالات خوفناک ہیں، خیمے بارش کے پانی سے بھر چکے ہیں، اور بچوں کے پاس کپڑوں کے صرف ایک یا دو جوڑے ہیں، جس سے انہیں خشک رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

یونیسف کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں