کائنات ابراہیم نے میراتھن میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئر پرسن رونق لاکھانی نے 9 سالہ کائنات ابراہیم کو ملک کا بہترین ٹیلنٹ قرار دیا ہے۔
کائنات نے 35 ویں نیشنل گیمز میں 10 ہزار میٹر کے ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا، لیکن 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود، کائنات نے لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی میراتھن میں گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔
منتظمین نے کائنات کو نیشنل گیمز میں 5 ہزار کلومیٹر کی دوڑ کے لیے نااہل قرار دیا تھا، حالانکہ وہ 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن پر آئی تھیں۔
اتوار کی صبح ساحل سمندر پر ہونے والی میراتھن میں کامیابی کے بعد کائنات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں برانز میڈل جیتنے کے بعد انہیں گولڈ میڈل جیتنے کا یقین تھا، مگر انہیں بچی قرار دے کر 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
کائنات نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج انہوں نے پاکستان اسپیشل اولمپکس کی میراتھن میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کی کوشش کریں گی۔















