لاہور میں بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری، تقریب فروری میں ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے ثقافتی میلے کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ڈور اور پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکانداروں کی رجسٹریشن فیس بھی 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے ہوگی۔
پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن 20 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پتنگ ڈور صرف باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں فروخت کی جا سکے گی۔ رجسٹریشن کے لیے فارم اے اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی استعمال ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بسنت نائٹ اور ڈے 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گے۔















